سندھ حکومت سول ہسپتال کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرےِ ،اسپتال انتظامیہ
جمعہ 25 مارچ 2016 16:16
کراچی ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) سول ہسپتال انتظامیہ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں تاکہ عوام کو بہتر صحت عامہ کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔" اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء" سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ایم ایس جنرل سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر صدیقی نے کہا کہ سول ہسپتال کے اطراف فری پارکنگ زون بنایاجائے تاکہ مریضوں کو لانے میں آسانی ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہسپتال کے اطراف تجاوزات کی بھرمار ہے ۔ ٹھیلوں، رکشوں گاڑیوں اور غیر قانونی کینٹینوں نے جگہ گھیری ہوئی ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سول ہسپتال سے ایم اے جناح روڈ تک تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے کیونکہ اکثر اوقات اس طرف سے آنے والی ایمولینسز رش میں پھنس جاتیں ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہسپتال کے باہر سیوریج کا بھی اکثر مس‘لہ رہتا ہے اور آئے روز گٹروں سے پانی ابلنے لگتا ہے۔
مرکزی دروازے کے سامنے سیوریج کا پانی سڑکوں پر ہونے کی وجہ سے مریضوں اور لواحقین کو پیدل چلنے میں شدید دشواری ہوتی ہے۔ اے ایم ایس نے مزید بتایا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر اسٹاف کی بھی کمی ہے لہذا ہمارا سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.