بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ”را“ ایجنٹ کی پاکستان میں موجودگی بارے وضاحت طلب کی ہے‘ بھارتی ہائی کمشنر سے پوچھا گیا ہے کہ ”را“ کا حاضر سروس افسر پاکستان میں کیا کررہا ہے‘ افسر کی پاکستان میں غیر قانونی داخلے پر سخت تشویش ہے
ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا بیان
جمعہ 25 مارچ 2016 16:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو دفتر خارجہ طلب کرکے را کے ایجنٹ کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے‘ بھارتی ہائی کمشنر سے پوچھا گیا ہے کہ را کا حاضر سروس افسر پاکستان میں کیا کررہا ہے‘ را کے افسر کی پاکستان میں غیر قانونی داخلے پر سخت تشویش ہے۔
جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو دفتر خارجہ طلب کرکے را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر سے پوچھا گیا ہے کہ را کا حاضر سروس افسر پاکستان میں کیا کررہا ہے۔(جاری ہے)
نفیس ذکریا نے کہا کہ را کا افسر کراچی اور بلوچستان میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سارے معاملے پر وضاحت دے۔ را کے حاضر سروس افسر کو مکران ڈویژن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پاکستان کو را کے افسر کی پاکستان میں غیر قانونی داخلے پر سخت تشویش ہے۔ ہائی کمشنر گوتم بمبا والے سے کل بھوشن یادیو کے پاکستان میں غیر قانونی داخلے کا معاملہ اٹھایا گیا۔ بھارتی ایجنٹ بلوچستان اور کراچی میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.