ماضی میں بہت وقت ضائع کر دیا اب اس کی گنجائش نہیں ،آنے والی نسلوں کو کمزور پاکستان نہیں دینا چاہتے ‘ خواجہ سعد رفیق
ہفتہ 26 مارچ 2016 14:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو کمزور پاکستان نہیں دینا چاہتے ، ماضی میں بہت وقت ضائع کر دیا اب اس کی گنجائش نہیں ، آنے والے دس سال پاکستان کی ترقی کے لیے بہت اہم ہیں، سی پیک پاکستان کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے اسے متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ،یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے پاکستان کے ٹرانسپورٹیشن نظام کو بہت ترقی ملے گی، پاکستان ریلوے پسنجر اورفریٹ کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی خواہاں ہے ۔
وہ ٹرانسپورٹ کے ڈھانچہ کی ترقی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا کردار کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ سیمینار کا انعقاد پاکستان ریلوے اور چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف لاجسٹک اینڈ ٹرانسپورٹ پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ترقی کے بہت مواقع ہیں اور ہمیں ان مواقعوں کو ضائع نہیں کرنا چاہیئے ۔
پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بہت کمی ہے ۔ پرائیویٹ سیکٹر سے اچھے بزنس مینوں کو آگے آنا چاہیئے ۔ ریلوے کے ڈھانچہ اور رولنگ سٹاک میں ترقی کی بہت گنجائش ہے اور ہم اس شعبہ کو بہت آگے لے کر جانا چاہتے ہیں لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے ہم ایسا نہیں کر پائے ۔ پرائیویٹ شعبہ تعاون کرے تو پاکستان میں مختلف روٹس پر انہیں کام کاموقعہ فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پاکستان کو علاقائی سطح پر اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہیئے۔ ایران کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں اور ایران سے اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ بھی ہو چکا ہے اور ایران کے سرمایہ کا ر دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کے خواہش مند بھی ہیں ۔ اس سے پہلے کہ انڈیا وہاں پہنچے ہمیں ایران کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا چاہیئے کیونکہ ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے ہم ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک سے مشترکہ منصوبے شروع کر سکتے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایم ایل ون کے بعد پاکستان ریلوے ایم ایل ٹو اور تھری پر آئندہ ایک سے دو سال میں عملی طور پر کام شروع کرنا چاہتا ہے اس کے علاوہ پاکستان ریلوے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بہت سے منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں اور پاکستان ریلوے پرائیویٹ شعبہ کوان منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت بھی آنے والے سالوں میں پاکستان ریلوے میں بہت سے منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔سی پیک پاکستان کے لیے بہت اہم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں بھی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ہمیں قومی مفاد کو اولیں ترجیح دیتے ہوے اس منصوبے پر تنقید نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ اس کو متنازعہ بنانے سے ہمیں قومی سطح پر بہت نقصان ہو گا سیمینار سے چیف ایگزیکٹو ریلوے جاوید انور چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف لاجسٹک اینڈ ٹرانسپورٹ پاکستان یو کے کے آنریری سیکرٹری ہمایوں راشد اور اے وی ایم فاروق عمر و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ سیمینار کے آخری سیشن کی صدارت چیرپرسن پاکستان ریلویز مسزپروین آغا نے کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.