را سے متعلق پاکستانی خدشات حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں،معاملہ سفارتی سطح پر اٹھایا جائے،بھارتی جاسوس کے معاملیپر حکومت خاموش رہی تو یہ مجرمانہ غفلت ہوگی،جاسوسی سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوں گے، بلاول بھٹو جس چھتری تلے سیاست کر رہے ہیں ان کو وہاں سے نکلنا ہو گا
تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 26 مارچ 2016 20:14
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما اورسابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے متعلق پاکستانی خدشات حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں ،بھارتی جاسوس کی گرفتاری اوراعتراف جرم پرخاموش نہیں رہا جا سکتا ،حکومت اب بھی خاموش رہی تو مجرمانہ غفلت ہوگی،را کی مداخلت پرسفارتی ذرائع استعمال کیے جائیں۔
بھارتی ریاست راجھستان میں 35پاکستانیوں کو حراست میں لینا افسوسناک ہے۔ بلاول بھٹو جس چھتری تلے سیاست کر رہے ہیں انہیں وہاں سے نکلنا ہو گا۔ وہ ہفتہ کویہاں کسان میلہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کا پاکستان میں ہونا سفارتی تعلقات کیخلاف ہے۔(جاری ہے)
جاسوسی سے دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوں گے۔
حکومت پاکستان اس مسئلہ کوعالمی سطح پر اٹھانے کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کرے۔ بھارتی ریاست راجستھان میں گرفتار 35 پاکستانیوں کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر انکا کہنا تھا کہ پاکستانی قانونی طریقے سے عزیزوں سے ملنے گئے تھے ۔بھارت کا پاکستانیوں کو گرفتار کرنا افسوسناک ہے۔پنجاب میں بلاول بھٹو زرداری کی انٹری کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام کو پیپلزپارٹی کا ساتھ دیکرمایوسی ہوئی ہے۔جلسے کرنا بلاول بھٹو زرداری کا جمہوری حق ہے،لیکن بلاول بھٹو جس چھتری تلے سیاست کر رہے ہیں انہیں وہاں سے نکلنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.