لاہور‘گلشن اقبال پارک خودکش دھماکہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشتگرد تنظیم اور سہولت کاروں کیخلاف درج
پیر 28 مارچ 2016 12:12
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 مارچ۔2016ء) لاہور بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی دی میں درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ نامعلوم دہشتگرد تنظیم اور سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 72ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 340 سے زائد ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے جیوفینسنگ مکمل کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جبکہ گلشن اقبال پارک تھانے میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔(جاری ہے)
مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی ، قتل ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق جائے حادثہ سے سیکورٹی اداروں نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
جی او سی طارق امان نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے جوانوں نے جیو فینسنگ وہیکل کی مدد سیشواہد اکٹھے کئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آورکی عمر بیس سے بائیس برس تھی۔ دھماکیمیں آٹھ سے دس کلو گرام بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ بھی استعمال کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.