سانحہ گلشن اقبال نے پوری قوم کو سوگوار کردیا‘خواجہ شاہ زیب اکرم
غم کی اس گھڑی میں پوری تاجر برادری حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ‘ چیئرمین فرایا
پیر 28 مارچ 2016 18:13
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء) وائس چیئرمین پیاف و چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن خواجہ شاہ زیب اکرم نے سانحہ گلشن اقبال میں دہشت گردی کی واردات میں قیمتی جانوں کی نقصان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ گلشن اقبال نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔بچوں ،خواتین اور بوڑھے افراد کو نشانہ بنانے والے ملک قوم کے دشمن ہیں جن سے حکومت سختی سے نمٹا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں پوری تاجر برادری حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملاکرکھڑی ہے انہوں نے کہا کہ خودکش حملے کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ،خود کش حملے میں 70کے قریب قیمتی جانوں کا نقصان اور 300سے زائدافراد کا زخمی ہونا افسوسناک ہے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پورروڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ایک تعزیتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سانحہ گلشن اقبال کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائے خیر کی گئی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین فرایا ارشد بیگ نے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے اور بیرونی سرمایہ کار خوفزدہ ہوجاتے ہیں اس لیے حکومت دہشت گردی کی کاروائیوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.