اسلام آباد چیمبر میں تاجر برادری کا اجلاس،لاہور خود کش حملے کی شدید مذمت
مرحومین کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار معصوم شہریوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا مذہب اس طرح کے بہیمانہ اقدامات کی بالکل اجازت نہیں دیتا،مقررین
پیر 28 مارچ 2016 20:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء ) تاجر برادری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اجلاس میں گلشن اقبال پارک، لاہور میں معصوم شہریوں پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہمارا مذہب اس طرح کے بہیمانہ اقدامات کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے مرحومین کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یانی کیلئے دعا کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ ، سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے کہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ان حالات میں دہشت گردوں کی طرف سے ردعمل کا ہر وقت خدشہ رہتا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام پبلک مقامات، مارکیٹوں، سکولوں و کالجوں اور دیگر اہم مقامات سمیت پورے ملک میں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
عالمی یومِ مزدور پرگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پیغام
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا یوم مئی کے موقع پرپیغام
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.