پنجاب آپریشن، سول وعسکری قیادت میں ہم آہنگی کا فقدان سامنے آگیا
سانحہ لاہور کے بعد عسکری قیادت کاآپریشن شروع کرنے کا اعلان ، ماینٹرنگ کا اختیار فوجی افسران،کور کمانڈروں کو سپرد کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب آپریشن کی نگرانی اور رپورٹ حاصل کرنیکا اختیار صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے سپرد کر دیا گیا
پیر 28 مارچ 2016 21:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مارچ۔2016ء) پنجاب میں دہشتگردوں اور اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کیخلاف شروع کیے گئے فوجی آپریشن میں سول اور عسکری قیادت ہم آہنگی کا شدید فقدان کھل کر سامنے آگیا ہے۔ نواز شریف حکومت پنجاب میں قومی خزانہ لوٹنے، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن شروع کرنے میں مسلسل لیت ولعل سے کام لے رہی تھی تاہم عسکری قیادت نے ملک سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کاعزم کررکھا ہے سانحہ لاہور کے بعد عسکری قیادت نے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا اور آپریشن کی ماینٹرنگ کرنے کا اختیار بھی فوجی افسران اور کور کمانڈروں کو سپرد کرنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم کی زیر صدارت لاہور میں ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پنجاب میں آپریشن کی نگرانی اور رپورٹ حاصل کرنے کا اختیار صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
رانا ثناء اللہ اور نواز شریف پر پہلے ہی کرپشن کے الزامات موجود ہیں۔ علاوہ ازیں ملک میں آج تک جتنے آپریشن شروع کیے گئے ہیں ان کا باضابطہ اعلان حکومت یا پارلیمنٹ میں کیا گیا تھا جبکہ پنجاب میں جاری آپریشن کا باضابطہ ا علان عسکری ترجمان نے کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شریف برادران جن پر اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات بھی ہورہی ہیں پنجاب میں آپریشن شروع کرنے کیخلاف تھے لیکن فوج نے آپریشن شروع کرنے کا عزم کررکھا ہے پاکستان کے ہر دلعزیز فوجی سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے قوم سے وعدہ کررکھا ہے کہ وہ ملک سے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرکے دم لینگے اپنے اس عزم کو پورا کرنے کیلئے جنرل راحیل شریف نے اب پنجاب میں آپریشن شروع کیا ہے اس پر شریف برادران پریشان نظر آتے ہیں۔ عسکری قیادت اور شریف برادران کے مابین پنجاب آپریشن کے آغاز اور آپریشن کے ایس او پی پر اختلاف سے متعدد سوالات جنم لے رہے ہیں۔ اس تمام تر صورتحال میں بعض سیاسی رہنماؤں کا خیال ہے کہ مارچ اور اپریل کے مہینے نواز حکومت کے لئے مشکل ثابت ہونگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.