بھارت ، آسٹریلیا میچ کے دوران کتے کے بھونکنے کے تنازعہ پر نوجوان قتل،ملزم گرفتار

منگل 29 مارچ 2016 14:33

بھارت ، آسٹریلیا میچ کے دوران کتے کے بھونکنے کے تنازعہ پر نوجوان قتل،ملزم ..

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء ) بھارتی ریاست کرناٹکا میں بھارت اور آسٹریلیا میچ کے دوران کتے کے بھونکنے کے تنازعے پر ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں کرکٹ کے شائقین بڑی سکرین پر بھارت آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ میچ دیکھ رہے تھے کہ اس دوران کتے کے بھونکنے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ، تصادم میں 23 سالہ ایوناش جوناتھن کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ، جھگڑے میں متعدد افراد زخمی بھی زخمی ہوئے پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :