خیبرپختونخوا اسمبلی نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمزبل کی منظوری دیدی
صوبائی اسمبلی نے پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل اور نوادرات سے متعلق بل کی منظوری دی
منگل 29 مارچ 2016 21:08
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمزبل کی منظوری دیدی، بل کے تحت اسپتال انتظامیہ کو ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس اسٹاف کی بھرتی ،تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا اختیار حاصل ہو گا۔ منگل کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی کااجلاس سپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت منعقدہوا،خیبرپختونخوا اسمبلی نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمزبل کی منظوری دے دی۔
ایم ٹی آئی بل کے تحت تمام سرکاری اسپتالوں کو خود مختار بنا دیا گیاہے۔ اسپتال انتظامیہ کسی بھی ڈاکٹر کی بھرتی کر سکے گی۔ اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیرصحت شہرام ترکئی نے ایوان کوبتایا کہ ہسپتال انتظامیہ کو اب پیسے وصول کرنے کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایم ٹی آئی جیسے قوانین کو متعارف کرایا گیاہے۔
ایم ٹی کی منظوری کے بعد اب دورافتادہ علاقوں میں ڈاکٹروں کیلئے نوکری کرنا مشکل نہیں ہوگی۔ جن علاقوں کو ڈاکٹر نہیں جانا چاہتے تھے اب جائیں گے۔ اسمبلی نے نوادرات سے متعلق بل کی منظوری بھی دی جس کے تحت نوادرات کی تجارت اور پاس رکھنے کی صورت میں سزائیں مقرر کی گئی ہے۔ نئی قانون سازی سے نوادارات کو یقینی طور پر محفوظ بنایاجاسکے گا۔ صوبائی اسمبلی نے پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل کو بھی منظور کرلیا ہے۔ بل کے تحت تمام محکموں کے جونیئرکلرک کی بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.