کسی بھی قوم کی تقدیر سنوارنے اور بگاڑنے میں انسانی وسائل کا کلیدی کردار ہے، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی
منگل 29 مارچ 2016 21:11
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مارچ۔2016ء ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی تقدیر سنوارنے اور بگاڑنے میں انسانی وسائل کا کلیدی کردار ہے۔ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے انسانی وسائل کی ترقی پر اپنی بھرپور توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ انسانی وسائل کو ترقی سے ہی ہم کامیابی اور سرخروئی کے حصول کے قابل ہوسکیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ضلع ہرنائی کو ڈسٹرکٹ چیئرمین شاہجہاں پٹھان کی قیادت میں ہرنائی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ معاشی ترقی ہی سیاسی اور سماجی ترقی کا زینہ ہے اور آج کی معاشی دنیا گذشتہ کل کی معاشی دنیا کی نسبت بہت زیادہ بدل چکی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جدید معاشی دنیا نہ صرف ہم سے نئے معاشی، ذرائع اور نئے امکانات پیدا کرنے کا تقاضہ کرتی ہے بلکہ ہمیں اپنے محدود ذرائع اور وسائل کو بہتر اور مؤثر انداز میں استعمال کرنے کا درس بھی دیتی ہے انہوں نے مقامی سرمایہ داروں پر زور دیا کہ وہ صوبے میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں اور دستیاب وسائل سے بھرپور استفادہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایک روشن مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ انسانی وسائل کو پیدا کرنا بنیادی شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنی لامحدود خواہشات اور ضروریات کے مقابلے میں اپنے محدود وسائل وذرائع کی وجہ سے کئی مشکلات ومصائب سے دوچار ہیں۔ اس ضمن میں اپنے انسانی وسائل کو بہتر انداز میں انتظام کرکے ہی ہم اپنے مسائل ومشکلات پر قابو پانے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ معاشی ترقی وخوشحالی کے لئے سماج کے وسیع اکثریت کی شراکت داری اور شمولیت اشد ضروری ہے۔ معاشرے کے جتنے زیادہ افراد قومی ترقی اور ارتقاء کی ترقی کی رفتار تیز کرنے میں فعال اور مؤثر کردار ادا کریں گے اتنا ہی ہماری معاشی خومختاری اور سماجی سرخروئی کے امکانات روشن ہوں گے۔ گورنر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج ہم اپنے ہی قدرتی وسائل ومعدنیات کے استعمال سے بھرپور استفادہ کرنے کے لئے بھی دوسروں کے دست نگر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی ملک وقوم ترقی اور استحکام حاصل نہیں کرسکتا۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو ضلع ہرنائی کے عوام کے مسائل ومشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقے کے عوام تعلیم، صحت اور صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی مسائل ومشکلات کا شکار ہیں۔ گورنر نے وفد کے تمام مسائل ومشکلات کو توجہ اور غور سے سنا اور ان کے حل کے لئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.