این اے 122سے متعلق علیم خان کی جعلی حلف نامے جمع کرانے کے کیس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی
بدھ 30 مارچ 2016 14:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن میں حلقہ این اے 122سے متعلق پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی جانب سے جعلی حلف نامے جمع کرانے کے کیس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی کر دی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری اور مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کوئی عدالت اور ٹربیونل نہیں چھوڑا جہاں جھوٹے حلف نامے نہ جمع کرائے ہوں، جعل سازی کے بعد علیم خان چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کی جانب سے جعلی حلف نامے جمع کرانے کے کیس کی سماعت کی، اس دوران سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی طرف سے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری اور مریم اورنگزیب الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ علیم خان کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران سپیکر قومی اسمبلی کے وکیل نے کیس میں اپنے دلائل دیئے۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ علیم خان کی جانب سے دانستہً طور پر آج کوئی پیش نہیں ہوا، تحریک انصاف ہمیشہ تاخیری حربے استعمال کرتی ہے، جعلی سازی کے بعد علیم خان چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن سپیکر کو ایک بار بلائے گا تو وہ دس بار حاضر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا خود یہ کہنا ہے کہ علیم خان نے خود جعلی دستاویزات جمع کرائیں، این اے 122 میں دوبارہ انتخاب پی ٹی آئی کے برے رویے کی وجہ سے ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں، جب ووٹر لسٹوں میں ووٹرز کا نام ہی موجود نہیں تو ووٹ کیسے منتقل ہوا؟، پی ٹی آئی نے کوئی عدالت اور ٹربیونل نہیں چھوڑا جہاں جھوٹے حلف نامے جمع نہ کرائے ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.