”ٹاٹا سٹیل“کا برطانیہ میں خسارے میں چلنے والے اپنے سٹیل کے کارخانوں کو بند کرنے پر غور
بدھ 30 مارچ 2016 15:03
ممبئی۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) بھارت کی معروف کمپنی ”ٹاٹا سٹیل“ نے برطانیہ میں خسارے میں چلنے والے اپنے سٹیل کے کارخانوں کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جس سے ہزاروں ملازمین کا روزگار متاثر ہوسکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹاٹا نے اپنے یورپین شراکت دار کو ایسی تمام تنصیبات کی تنظیم نو کرنے کو ہدایت دی ہے جس میں برطانیہ کے آپریشن کو جزوی طور پر یا پھر مکمل طور پر فروخت کرنے کی بات کی گئی ہے۔
ممبئی میں بورڈ کی ایک اہم میٹنگ کے بعد ٹاٹا نے کمپنیوں کی تنظیم نو کے فیصلے کا جو اعلان کیا ہے اس سے نا صرف سٹیل کمپنی کے ملازمین متاثر ہوں گے بلکہ رودرہیم، کوربی اور شاٹن میں واقع اس کے دیگر پلانٹ بھی متاثر ہوں گے۔(جاری ہے)
ٹاٹا کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر طلب سے زیادہ سٹیل کی سپلائی، یورپ میں اس کی در آمدات، زیادہ لاگت اور غیر مستحکم کرنسی کے سبب برطانیہ اور یورپ میں کاروباری حالات تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔
کپمنی کاکہنا ہے کہ انہیں حالات کے مستقبل میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے اور اس سے برطانیہ کے آپریشنز کی پوزیشن متاثر ہوئی ہے۔ادھر برطانیہ اور ویلز کی حکومت نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ برطانیہ میں سٹیل تیار کرنے کے لیے مستحکم مستقبل کی بنیادوں پر ٹاٹا اور یونینز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.