بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے نارض ایجنٹ خاموشی کے ساتھ دوسرے ملکوں میں رہنے لگے
را کے کئی ایجنٹس مختلف ملکوں میں گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں، را کے ایجنٹ رابندر سنگھ نے منحرف ہو کر امریکا کی شہریت اختیار کر لی وہ را کی نگرانی کے باوجود فرار ہوکر سی آئی اے کا جاسوس بن گے،را سے تعلق رکھنے والے بی آر بچر نامی سینئر فیلڈآفیسر لندن میں لاپتہ ہو گئے،شمشیر سنگھ مہاراج کمار ریٹائرمنٹ کے بعد کینیڈا منتقل ہو گئے ،بھارتی اخبار کی رپورٹ
بدھ 30 مارچ 2016 19:58
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے نارض ایجنٹ خاموشی کے ساتھ دوسرے ملکوں میں رہنے لگے ہیں۔ بھارت کے مقامی اخبار’’ آؤٹ لک‘‘ کی رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی را کے کئی ایجنٹس مختلف ملکوں میں گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
را کے ایجنٹ رابندر سنگھ نے منحرف ہو کر امریکا کی شہریت اختیار کر لی اور وہ را کی نگرانی کے باوجود فرار ہوکر سی آئی اے کا جاسوس بن گیا۔
را سے تعلق رکھنے والے بی آر بچر نامی سینئر فیلڈآفیسر لندن میں لاپتہ ہو گئے ۔شمشیر سنگھ مہاراج کمار ریٹائرمنٹ کے بعد کینیڈا منتقل ہو گئے ۔ رپورٹ کے مطابق میجر آر ایس سونی جو پاکستانی ڈیسک پر انڈر سیکرٹری تھے وہ 80کی دہائی میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کینیڈا چلے گئے ۔اشوک ساٹھی ایران میں بھارت کے واحد قونسلر رہے۔ قونسل خانے میں آتشزدگی کے بعد وہ بھی غائب ہو گئے اور اب کینیڈا میں مقیم ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پرواز کے دوران طیارے سے کودنے کی دھمکی دینے والا گرفتار
-
سعودی حکومت کا عازمین حج کو جدید سفری سہولت کی فراہمی کے سلسلے میں فضائی ٹیکسیوں اور ڈرونز کے استعمال کا اعلان
-
غزہ میں امدادی کام چند دنوں میں رک سکتا ہے، اقوام متحدہ
-
اسرائیلی فوج کا ٹینکوں سے مشرقی رفح کا محاصرہ
-
غزہ سے متعلق مذاکرات میں خلا کو ختم کرنا اب بھی ممکن ہے، امریکا
-
رفاہ آپریشن جاری رہا تواسرائیل کیساتھ امن معاہدہ منسوخ کرسکتے،مصر
-
اسرائیل نے غزہ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال میں عالمی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزی کی، امریکا
-
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر
-
کویت کی پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی، آئین کے چند آرٹیکل بھی معطل
-
غزہ میں اسرائیلی فوج کے مستقل قیام کے منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، اماراتی وزیرخارجہ
-
شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق بتادیا
-
ہم نے کافی حد تک لچک دکھائی، اسرائیل نے ثالثوں کی تجاویز کو مسترد کیا، حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.