دھرنا دینے والوں کی خواہش پر ان سے اسحاق ڈار کی ملاقات کرائی گئی ،خوشی ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا، کسی سیاسی شخصیت نے ڈی چوک پر دھرنا دینے والوں سے جا کر ملاقات نہیں کی، اس حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں
بدھ 30 مارچ 2016 22:20
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دھرنا دینے والوں کی خواہش تھی کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار یقین دہانی کرا دیں تو وہ دھرنا ختم کر دیں گے ان کی خواہش پر وزیر خزانہ سے ملاقات کرائی گئی ، خوشی ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر لیا گیا۔
(جاری ہے)
بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ کسی سیاسی شخصیت نے ڈی چوک پر دھرنا دینے والوں سے جا کر ملاقات نہیں کی اس حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں ۔
مذاکرات انتظامیہ اور دھرنے کے قائدین میں محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے ہوئے تھے ۔ دھرنا دینے والوں کی خواہش تھی کہ چونکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار مذہبی حلقوں میں ایک مقام رکھتے ہیں اس لئے وہ آکر یقین دہانی کرا دیں تو دھرنا ختم کر دیں گے تاہم ملاقات کے لئے دھرنے والے چل کر آئے ، وزیر خزانہ نے خود جا کر ان سے ملاقات نہیں کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.