دھرنے ختم کرانے کیلئے 2 راستے تھے، طاقت کا استعمال کرتے یا پر امن طریقے سے دھرنا ختم کرتے ،دھرنے والوں نے مذاکرات کیلئے میرا نام لیا تھا،معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرلیا
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 30 مارچ 2016 22:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنے ختم کرانے کیلئے 2 راستے تھے، طاقت کا استعمال کرتے یا پر امن طریقے سے دھرنا ختم کرتے ،دھرنے والوں نے مذاکرات کیلئے میرا نام لیا تھا۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دھرنا ختم کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کرتے تو خدانخواستہ کوئی جان بھی جا سکتی تھی اس لئے معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرلیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ توہین رسالت کے حوالے سے آئین کی شق 295 سی میں ترمیم کی افواہ پھیلائی گئی مگر اس قانون میں کوئی ترمیم زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت قانون میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی اور بے گناہ افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا۔مزید اہم خبریں
-
مئی میں محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے، اسحاق ڈار
-
لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاءاور پولیس میں تصادم‘پولیس کی وکلاءپر شیلنگ اور لاٹھی چارج
-
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری‘ایکٹ آئین سے متصادم قرار
-
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء اور پولیس میں تصادم
-
وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب ،سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ اور شہداءسے اظہار یکجہتی کیا جائیگا
-
جنگ بندی پر بات چیت بحال ہونے کے باوجود زمینی حملے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل
-
رفح پر حملے کے خدشے کے پیش نظرواشنگٹن نے اسرائیل کو دو ہزار اور 17سو پاﺅنڈ کے بموں کی فراہمی روک دی
-
سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ آئین سے متصادم قرار دیدیا
-
اسرائیل کے خلاف کارروائی پر امریکی سینیٹرز کی عالمی عدالت جرائم کو دھمکی
-
وزیر داخلہ کے حکم پر گارڈن ٹاون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے ،پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں کوئی دقت پیش نہ آئے، محسن نقوی
-
پاکستان میں فلم کی صنعت ٹیکس فری ہے، ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کی جانب سے پاکستانی ثقافت پر فلم کی تیاری خوش آئند ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی ٹیم کے ارکان سے ملاقات میں گفتگو
-
اسرائیلی فوج نے رفح پر حملہ کیا توہم بحری جہازوں پر اپنے حملوں کو بڑھا دیں گے.یمنی حوثی گروپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.