پاک فوج کی آرمی چیف اور ملک ریاض کے تعلقات بارے میڈیا رپورٹس کی تردید
آرمی چیف کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ، بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
جمعرات 31 مارچ 2016 11:44
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے معروف بزنس مین ملک ریاض اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے قریبی تعلقات کے حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر کی تردید کردی ۔
(جاری ہے)
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ اس حوالے سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ رائٹرز نے گزشتہ روز ملک ریاض کا ایک انٹرویو جاری کیا تھا جس میں ملک ریاض کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ان کے آرمی چیف کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ تاہم اس خبر کے ایک روز بعد رائٹرز نے ایک ایڈوائزی کے ذریعے اس خبر کو واپس لے لیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ آرمی چیف اور ملک ریاض کے قریبی تعلقات کی بات درست نہیں ہے۔فوج کے ترجمان نے اپنی ٹوئٹ میں اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ رائٹرز بھی اپنی اس خبر کو غلطی کی بنیاد پر واپس لے چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان حج اینڈ عمرہ ایگزیبیشن 2024 پہلی اور منفرد حج و عمرہ نمائش اور ٹریننگ کا انعقاد ، (کل )بھی نمائش جاری رہے گی
-
سیکڑوں ارب کے زیر التوا ٹیکس کیسز: ایف بی آر کو اہم قانونی اختیارات مل گئے
-
نائب وزیراعظم ،وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہر کے لارڈ میئر کی ملاقات
-
وزیرِاعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداواردیکھے، انوارالحق کاکڑ
-
وزیراعظم کو لاعلم رکھ کر 98 ارب کی گندم درآمد کرلی گئی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کیلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.