کرکٹ کھیلنے نہیں آئے، مربوط نظام لا رہے ہیں، مصطفی کمال
جمعرات 31 مارچ 2016 22:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مارچ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال کہتے ہیں کہ ہر گلی میں ان کی پارٹی کا دفتر کھلے گا، کرکٹ کھیلنے نہیں آئے، مربوط نظام لا رہے ہیں۔ جمعرات کو کراچی سے میر پور خاص روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ یہ ایک خوشگوار تبدیلی ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ ان کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک نئی سوچ لے کر آئے ہیں، پاکستان کی ہر گلی میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کھلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں پر کرکٹ کھیلنے نہیں آئے، مربوط نظام لا رہے ہیں۔ آج میر پور خاص میں آفس کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ فاروق ستار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مصطفی کمال نے کہا کہ فاروق ستار ہمارے بھائی ہیں، اور ان پر 7 خون معاف ہیں، فاروق ستار پر بات کرنا ان پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہو گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.