نوجوان جے آئی کی ممبر سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ‘ ہارون لقمان آفریدی
جمعہ 1 اپریل 2016 11:56
پشاور۔یکم اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء )جے آئی یوتھ ونگ پی کے 2 کے صدر ہارون لقمان آفریدی نے کہا ہے کہ آفریدی گڑھی اور ملحقہ علاقوں میں ممبر سازی مہم زور و شور سے جاری ہے ‘ انہوں نے کہا کہ ممبر سازی مہم کا مقصد نوجوانوں کو بامقصد کاموں کی طرف لانا اور معاشرے میں پھیلی برائیوں کا خاتمہ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان معاشرے میں پھیلی ہر قسم کی برائیوں کے خاتمے کے لئے ایک مضبوط دیوار ثابت ہو سکتے ہیں ‘ جے آئی کا مقصد نوجوانوں کو بامقصد کاموں کی طرف لانا ہے تاکہ وہ آگے چل کر وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھال سکیں ۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جے آئی کے تحت ہونے والی ممبر سازی میں بھرپور حصہ لیں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیم کا حصول ہی معاشرے میں حقیقی تبدیلی لا سکتاہے اور نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دیں ‘ تعلیم انسان کا زیور ہے تعلیم سے ہی وطن عزیز کی ہر شعبے میں خدمت کی جا سکتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جے آئی کی ممبر سازی کا مقصد ہی یہی ہے کہ نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ نہ صرف وہ معاشرے میں ایک اہم فرد کی حیثیت سے کردار ادا کر سکیں بلکہ آگے چل کر پاکستان کی بھرپور خدمت میں بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کر سکیں۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.