مٹھی بھردہشت گرد جان لیں وہ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، کور کمانڈر لاہور
جمعہ 1 اپریل 2016 12:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہاہے کہ مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے کم پست نہیں کرسکتے،دہشت گردوں نے پہلے آرمی پبلک اسکول پشاور میں اور پھر گلشن اقبال پار ک میں ننھے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا،رینجرز ٹریننگ گیر یژن لاہور میں انسداد دہشت گردی کی تربیت مکمل کرنے والے 24 ویں دستے کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر بھی جاتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے پاوٴں اکھڑ چکے ہیں اور دہشت گرد بزدالانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گردوں نے پہلے آرمی پبلک اسکول پشاور میں اور پھر گلشن اقبال پار ک میں ننھے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ رینجرز ملکی دفاع میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہمارے جوان ملکی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت،داخلی سلامتی،انتظامی معاملات میں رینجرزکی خدمات قابل ستائش ہیں،پنجاب رینجرز ہمیشہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے،مسلح افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑدی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.