پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے ،وہ صرف پوائنٹ سکورنگ کرتی ہے ‘ راشدہ یعقوب شیخ
جمعہ 1 اپریل 2016 15:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم اپریل۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید پر صوبہ بھر کے عوام کو افسوس ہے ،پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے اور وہ صرف پوائنٹ سکورنگ کرتی ہے ،پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب کی ترقی نظر نہیں آتی،پنجاب حکومت نے خواتین کی ترقی کے لئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام“ کے تحت آئندہ 3 برس میں 150 ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے دیہی علاقوں کی ہزاروں کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر اور بحال کی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت 2018ء تک صوبے کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس منصوبے سے لائیو سٹاک فارم سے جانوروں کو منڈیوں تک لانے میں آسانی ہوگی، لائیوسٹاک اور زراعت سے وابستہ خواتین جدید مشینری کا استعمال کریں ، دیہی خواتین کا کردارقابل فخر اور تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہے، یہ خواتین کھیتوں میں کام بھی کرتی ہیں اور گھریلوذمہ داریاں بھی نبھاتی ہیں ، خواتین نے تحریک پاکستان کے ہر دور میں نمایاں کردار ادا کیا، 1947ء کی ہجرت کے وقت مختلف جگہوں پر کھولے گئے مہاجرین کیمپوں میں دن رات خدمات سرانجام دیں،آج بھی گاؤں میں خواتین ذریعہ معاش کے حصول کے لئے دن رات کام کرتی ہیں،لائیو سٹاک میں خواتین کے ترقی کے بہت مواقع ہیں ،وہ ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہوئے جانوروں کی بہترین پرورش کرکے دودھ اور دیگر مصنوعات فروخت کرسکتی ہیں ،لائیو سٹاک اورپولٹری فارم میں ان خواتین کے لئے گھر جیسا ماحول موجود ہے ،ان فارم پر کام کرنے کے لئے ان کے لئے زیادہ تعلیم کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.