ن لیگ لاہور کو محفوظ نہیں رکھ سکی پورے ملک کو کیسے محفوظ رکھے گی ،افتخار محمد چوہدری
جمعہ 1 اپریل 2016 16:50
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم اپریل۔2016ء) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ایک فون کال پر پٹھانکوٹ واقعہ کا مقدمہ پاکستان میں درج کرنے والی مسلم لیگ(ن) کی حکومت لاہور کو محفوظ نہیں رکھ سکتی تو پاکستان کو کیسے محفوظ رکھے گی حکومت اگر ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتی تو گھر چلی جائے ۔ رینجرز اور نیب کا پنجاب میں آپریشن پہلے شروع ہونا چاہئے تھا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلشن اقبال پارک میں معصوم بچوں اور خواتین پر درندہ صفت دشمن نے حملہ کرکے بزلی کا ثبوت دیا ہے مسلم لیگ(ن) حکومت نے لاہور پر اربوں روپے خرچ کر دیئے مگر لاہور کے شہریوں کی جان و مال کو محفوظ نہیں بنا سکی ،لاہور کے پبلک پارک میں دھماکے سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب حکومت لاہور کی محفوظ نہیں بنا سکتی تو پورے پاکستان کو کیا محفوظ رکھ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ جو حکومت ایک فون کال پر پٹھانکوٹ واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں اپنے ہی شہریوں پر مقدمہ درج کر لیا پنجاب میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ رینجرز اور نیب کو پہلے ہی آپریشن شروع کر دینا چاہئے تھا رینجرز نے سندھ میں بھی بہت اچھی کارروائیاں کیں جو قابل ستائش ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.