کاشتکار بہتر پیداوار کیلئے کپاس کی کاشت رواں ماہ مکمل کر لیں، محکمہ زراعت
جمعہ 1 اپریل 2016 18:47
لاہور۔یکم اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم اپریل۔2016ء ) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کیلئے کپاس کی کاشت رواں ماہ مکمل کرنے اور محکمہ کی منظور شدہ اقسام ایف ایچ 142،سی آئی ایم 598، ستارہ 009، علی اکبر802اور ایم این ایچ886 کاشت کرنے کی ہدایت کر دی۔محکمہ کے ترجمان کے مطابقپاکستان کپاس کی کل پیداوار کے لحاظ سے چوتھے جبکہ فی ایکڑ پیداوار کے لحاظ سے سولہویں نمبر پر ہے ،پنجاب کو کپاس کاشت کے حوالہ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ کپاس کی مجموعی پیداوار کا 80فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔
اس سال پنجاب سیڈ کارپوریشن کے پاس کپاس کی بہتر پیداوار والی اقسام کا معیاری بیج وافر مقدار میں موجود ہے اور تمام اضلاع میں رجسٹرڈ ڈیلرز کے ذریعے بیج کی فروخت شروع ہے۔(جاری ہے)
کاشتکار فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی رجسٹرڈ پرائیویٹ سیڈ کمپنیوں کا بیج بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ کاشکارکپاس کی کاشت پٹڑیوں پر کریں کیونکہ اس سے پانی کی بچت کے ساتھ بارش یا آبپاشی کی صورت میں سپرے کرنا آسان ہوتا ہے۔
گھریلو پیمانے پر بیج کی تیاری کے لیے بوائی سے پہلے بیج سے براتارنے کیلئے گندھک کا تجارتی تیزاب بحساب ایک لیٹر فی 10کلو گرام بیج استعمال کیا جائے۔ بوائی سے پہلے بیج کو کیڑے مار زہر امیڈا کلوپرڈ 70WSبحساب 10گرام فی کلو گرام بیج لگانا ضروری ہے، بیج کو زہر آلود کرنے سے کپاس کی فصل ابتدا ئی ایک تا ڈیڑ ھ ماہ رس چوسنے والے کیڑوں بالخصوص سفید مکھی اور سبز تیلہ کے حملہ سے محفوظ رہتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.