سعودی شہزادے کی گولڈ پلیٹڈ گاڑیوں کا مقابلہ لندن کے نوجوان نے صرف 25پاؤنڈ خرچ کر کے کیا
امین اکبر ہفتہ 2 اپریل 2016 04:15
سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے شہزادہ ترکی بن عبداللہ اکثر یورپ میں گھومنے جاتے رہتے ہیں مگر ان دوروں میں ان کے ساتھ کوئی اور ہو نہ ہو، اُنکی چار گولڈ پلیٹڈ کاریں لازمی ہوتی ہیں، جن کی مالیت ایک ملین پاؤنڈز سے بھی کہیں زیادہ ہے۔شہزادہ ترکی بن عبداللہ اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنے دوروں کی تصاویر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔اُن کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ا نہیں صحرا میں 3لاکھ 70پاؤنڈ کی6وہیل مرسیڈیز جی 63 میں ایک اونٹ کا پیچھا کرتے دکھایا گیا ہے۔
چند ہفتوں پہلے کے ایک کلپ میں انہیں3لاکھ 50ہزار پاؤنڈ کی لامبورگینی ایونٹاڈور ایس وی میں مغربی لندن میں دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں ان کے پیچھے ان کی دوسری سونے کی گاڑیوں میں انکے دوستوں کو دکھایا گیا ہے۔(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر میں ایک زندہ چیتے کو اُن کی گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر کھڑے دکھایا گیا ہے۔
ترکی بن عبداللہ کی پوسٹ کی ہوئی بہت سی تصاویر میں اُن کی گاڑیوں کو لندن، پیرس اور دوبئی کی انتہائی مہنگی جگہوں پر پارک کیے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
شہزادہ ترکی بن عبداللہ اس دفعہ لندن پہنچے تو حسب معمول لندن والے ان کی امارت سے بہت متاثر ہوئے اور سیاحوں نے اُن کی گاڑیوں کی تصاویر بنائی۔ اگر اُن کی گاڑیوں سے کوئی متاثر نہیں ہوا تو وہ لندن سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان، سین پاؤل ڈورن، تھا جس نے سونے کی مہنگی گاڑیوں کے مقابلے میں اپنی گاڑی کوپرکشش بنانے کے لیے ذرا سستا طریقہ اختیار کیا مگر پھر بھی بہت کامیاب رہا ۔ سین نے صرف 25پاؤنڈ کے سونے کے ورق خریدے اور اپنی 2002 Ford Ka پرلگادئیے۔ سین نے یہیں پر بس نہیں کیا۔ اس نے اپنی گاڑی کو شہزادہ ترکی بن عبداللہ کی سونے کی گاڑیوں کے بیچ میں پارک کیا اور وہ بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ایک ویڈیو میں سین کو اپنی گاڑی گولڈ پلیٹڈ گاڑیوں کے بیچ پارک کرتے اور پھر اسے لندن میں گھومتے دکھایا گیا ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.