کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم

جرمن طالب علم نے کھلونے کی چھوٹی سی گاڑی میں ترمیم کرکے تیز ترین سواری کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا

بدھ 21 فروری 2024 16:07

کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2024ء) جرمنی میں انجینئرنگ کے ایک طالب علم مارسل پال نے کھلونے کی چھوٹی سی گاڑی میں ترمیم کرکے اس میں تیز ترین سواری کا عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارسل نے کھلونے کی گاڑی کو 148.454 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حیران کن رفتار سے چلایا جس کی وجہ سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام تیز ترین کھلونا گاڑی کے رائیڈر کے طور پر درج ہوگیا۔

(جاری ہے)

جرمن طالب علم کے اس کارنامے کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انسٹاگرام پر شیئر کیا جس کی ایک ویڈیو دکھایا گیا ہے کہ پال اپنی چھوٹی کار پر ٹیک لگائے ہوئے ہیں اور ریس ٹریک کے ارد گرد تیزی سے گھوم رہے ہیں۔فوٹیج نے ایک ہی دن میں 6.5 لاکھ سے زیادہ کمنٹس اور 21,000 لائکس حاصل کیے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے اور بہت سے دلچسپ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

ایک صارف نے کمنٹس میں لکھا کہ فیراری اور وہ بھی سائیکل کی قیمت پر!۔ ایک اور انسٹاگرام صارف نے کہا کہ میں ایسا ہی کرنا چاہتا ہوں، اس کیلئے مجھے کہاں آنا پڑے گا جس پر کسی نے جواب دیا کہ نہیں، یہ خطرناک ہے۔ لیکن مارسل نے زبردست کام کیا ہے۔ایک اور صارف نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار ایک اچھا عالمی ریکارڈ آ ہی گیا۔