امریکہ میں نیو کلیئر سکیورٹی سمٹ کے باہر کشمیریوں اور سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ ‘ مودی کے خلاف نعرے بازی
ہفتہ 2 اپریل 2016 14:15
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 اپریل۔2016ء) امریکا میں نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ کے باہر کشمیریوں اور سکھوں کی بڑی تعداد نے بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیر کے علیحدگی پسندوں نے نیوکلیئر سیکیورٹی سمٹ کے مقام کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔واشنگٹن ڈی سی میں کنونش سینٹر کے سامنے ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کی قیادت کرنے والے ورلڈ کشمیر آویرنس (ڈبلیو کے اے) کے سیکریٹری جنرل غلام نبی فائی نے کہاکہ نیو کلیئر سمت میں شریک تمام رہنما جو امن کے خواہاں ہیں بھارت اور پاکستان پر زور دیں کہ عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر حل کریں۔(جاری ہے)
مظاہرین نے نریندر مودی کی پالیسیوں کو انتہا پسندانہ قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے کہ کشمیر سے بھارت کا غاصبانہ تسلط ختم کیا جائے۔
دوسری جانب سکھوں نے بھی بھارت کے خلاف احتجاج میں آزاد ریاست خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا۔بھارتی نشریاتی ادارے انڈیا ٹو ڈے نے رپورٹ کیا کہ سکھ علیحدگی پسندوں نے کانفرنس کے مقام کے باہر احتجاج کیا۔بھارت میں سکھوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور مذہبی آزادی نہ ملنے کے خلاف سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) نے احتجاج منظم کیا تھا۔احتجاج کے دوران مظاہرین متواتر ساڈا حق اے ‘خالصتان (ہمارا حق ہے، خالصتان) کے نعرے لگاتے رہے۔احتجاج میں شریک سکھوں نے ایک مہم ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے پوسٹر اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے، جس کے مطابق 4 سال بعد 2020 تک ریفرنڈم کروا کر ہندوستان میں سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کے حوالے سے ریفرنڈم کروایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.