ایرا کے افسران ڈیڑھ کروڑ روپے سرکاری اکاؤنٹس سے نکلوا کر ہضم کر گئے
افسران نے ممتاز کنسٹرکشن کمپنی کو گاڑیاں دے کر 26 لاکھ روپے کا پٹرول بھی دے دیا افسران سے ریکوری کریں گے ، ایرا بورڈ کا فیصلہ
اتوار 3 اپریل 2016 14:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 اپریل۔2016ء) ایراء میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایرا کے افسران نے منصوبہ مکمل کئے بغیر تعمیراتی کمپنی کو 81 لاکھ روپے ادا کر دیئے جبکہ تعمیراتی کمپنی کو سرکاری گاڑیاں اور پٹرول فراہمی کے نام پر ایرا اکاؤنٹس سے 65 لاکھ روپے نکلوائے گئے ہیں ۔ ایرا میں ہونے والی بدعنوانی کا یہ انکشاف آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے جو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیجی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیراتی منصوبے کا ٹھیکہ ممتاز کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا تھا کمپنی نے تعمیراتی میٹریل کا نقصان بارشوں کے ذریعے ہونے کا بہانہ بنا کر ایرا کو 81 ملین روپے کا بل بھیج دیا ۔(جاری ہے)
ایرا کے افسران نے کمپنی پر مہربان ایسے ہوئی کہ ادائیگی فوری کر دی اور کسی تیسری پارٹی سے کمپنی کے کلیم کی تصدیق بھی نہیں کرائی۔
دوسرے سکینڈل میں ایرا افسران نے کنسٹرکشن کمپنی کو گاڑیاں فراہم کر دیں اور 33 لاکھ روپے کا پٹرول بھی فراہم کر دیا جبکہ اسی گاڑیوں کی مرمت پر 4 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کر دیئے جبکہ کار ڈرائیور اور دیگر سٹاف کو ایران نے 27 لاکھ روپے تنخواہ کی مد میں ادا کر دیئے ۔ آڈٹ حکام نے ہدایت کی ہے کہ ایرا میں ہونے والی کروڑوں روپے کی بدعنوانی کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ذمہ داروں سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس کی جائے اور افسران کے خلاف مجرمانہ ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کئے جائیں۔ ایرا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی لوٹی ہوئی دولت متعلقہ ایرا کے افسران سے ریکور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.