جاپان کو آم کی برآمد کے لیے ڈھائی سال قبل درآمد شدہ وی ایچ ٹی پلانٹ فی الفور نصب کیا جائے،فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت سے مطالبہ
پیر 4 اپریل 2016 14:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء) فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرایسوسی ایشن نے وفاقی وزارت تجارت پر زور دیا ہے کہ جاپان کو آم کی برآمد کے لیے ڈھائی سال قبل درآمد شدہ وی ایچ ٹی پلانٹ فی الفور نصب کیا جائے۔ پی ایف وی اے نے جاپان کو آم کی برآمد کے لیے وی ایچ ٹی پلانٹ کو تجارتی بنیادوں پر چلانے کے لیے جامع تجاویز وفاقی وزارت تجارت کو ارسال کردی ہیں۔
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے وی ایچ ٹی پلانٹ کامن فیسلیٹی کے طور پر پیک ہاوٴسز کے ساتھ لگانے کی تجویز دی ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت تجارت کو ارسال کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ وی ایچ ٹی پلانٹ کو 15سے 20پیک ہاوٴسز کے ساتھ کامن فیسلیٹی کے طور پر مربوط طریقے سے تعمیر کیا جائے۔(جاری ہے)
جاپان کو آم کے علاوہ دیگر ترقی یافتہ ملکوں کو برآمد کیے جانے والے پھل اور سبزیوں کی پروسیسنگ کے لیے بھی استعمال کیا جائے تو پھل اور سبزیوں کی برآمدات باآسانی ایک ارب ڈالر تک بڑھائی جاسکتی ہیں۔
اس مقصد کے لیے ایسوسی ایشن نے چار ایکڑ زمین فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔تجاویز میں کہا گیا ہے کہ وی ایچ ٹی پلانٹ کے لیے ایک ایکڑ زمین درکار ہے تاہم ایسوسی ایشن پلانٹ کے ساتھ کامن فیسلیٹی سینٹر بھی قائم کرنے کی خواہش مند ہے تاکہ پروسیس کردہ پھلوں اور سبزیوں کو فوری طور پر پلانٹ کے نزدیک ایک ہی چھت کے نیچے محفوظ طریقے سے پیک کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان اور مشرقی ایشیا کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ
-
چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں نمایاں اضافہ
-
زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 1.5 فیصد کی کمی ، ڈیپازٹس میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 96پوائنٹس کی کمی سے 71ہزار6پوائنٹ پر آگیا
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.