کسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کی ترقی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں‘ میاں مقصود احمد
پیر 4 اپریل 2016 16:18
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہکسانوں کی فلاح وبہبود اور زراعت کی ترقی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،شعبہ زراعت سے وابستہ افراد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،ملکی برآمدات میں63فیصد حصہ زراعت کاہے،صوبہ پنجاب کی کل آبادی کا 45 فیصداور دیہی علاقوں کے65فیصد افراد کاذریعہ معاش زراعت سے منسلک ہے جبکہ اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں گندم76فیصد،کپاس74فیصد،دھان 56 فیصد، گنا65فیصد،مکئی78فیصد،سٹرس95فیصداور آم66فیصد پنجاب سے حاصل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اہم فصلوں میں شمارکی جانے والی کپاس کی ملکی پیداوار میں34.21فیصد تک ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے جس نے کسانوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔(جاری ہے)
غیرمعمولی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اور حکمرانوں کی عدم توجہی نے کپاس کے کاشت کاروں کامستقبل تاریک کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق31مارچ2016تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 95 لاکھ 62 ہزار 144 بیلزکے برابرپھٹی پہنچی جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت کم ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت کسانوں کوحقیقی معنوں میں ریلیف فراہم نہیں کرتی تب تک کاغذی پیکیجز صرف وقت گزاری سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کاشت کاروں کوجدیدٹیکنالوجی کے زریعے فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کی تربیت دی جائے۔چین،جاپان،روس،کینیڈا،جرمنی اور ہماراہمسایہ ملک بھارت اس سے بھرپورانداز میں فوائد حاصل کررہا ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ ارساکے پاس اس وقت474ملین ایکڑفٹ پانی موجود ہے جوفصلوں کی بہترپیداواراور کسانوں کی خوشحالی کے لئے تمام صوبوں کوان کی ضرورت کے مطابق فراہم کیاجائے۔دریاؤں میں12ملین ایکڑفٹ پانی موجود ہے جس میں سے16ملین ایکڑفٹ پانی سمندرکی نذرہونے کاخدشہ ہے۔ملک میں آبی ذخائرکی تعمیر ناگزیر ہوچکی ہے جوکہ ہرسال آنے والے سیلاب کی روک تھام اور فصلوں کوبروقت سیراب کرنے میں ممدومعاون ہوں گی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.