پی کے 19 میں واپڈاکی جانب سے بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی شکایات کانوٹس لے لیا
پیر 4 اپریل 2016 19:02
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد عمرزئی نے ضلع چارسدہ اور باالخصوص پی کے 19 میں واپڈاکی جانب سے بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی شکایات کانوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ پی کے 19 سمیت چارسدہ کے دیگر علاقوں میں بلنگ ریکوری ہونے کے باوجود واپڈاکی جانب سے علاقے میں لوڈشڈنگ کا طویل سلسلہ جاری ہے جو کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں واپڈ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پی کے۔ 19 میں بلنگ ریکوری کو مدنظر رکھتے ہوئے طویل اور ناروا لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کامطالبہ کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ گرمیاں شروع ہونے سے قبل ہی واپڈ اکی کئی کئی گھنٹوں پرمشتمل لوڈشیڈنگ تشویشناک ہے جس سے علاقے کے عوام کرب میں مبتلا ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے واپڈاحکام کو ہدایت کی کہ پی کے۔ 19 کواپنے کوٹے کے حساب سے بجلی کی تواتر سے فراہمی یقینی بنائیں۔
ارشد عمرزئی نے کہا کہ پی کے 19 کے عوام کے صبر کاامتحان نہ لیاجائے جن کی زندگی ناروا لوڈشیڈنگ نے اجیرن کررکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیاگیا تو مستقبل میں عوامی احتجاج کو روکنا نہ صرف مشکل ہوگا بلکہ اس سے امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کابھی اندیشہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.