لاہور میں پہلی مرتبہ سات اپریل کو انٹر نیشنل کانفرنس برائے کوالٹی میڈیسن منعقد ہو گی‘ خواجہ عمران نذیر
مختصر عرصے میں 600 سے زائد مقدمات درج کرائے گئے ،ادویہ سازی کے بعض یونٹس ایسے ہیں جن کا لائسنس منسوخ ہونا چاہیے
پیر 4 اپریل 2016 20:17
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء ) پارلیمانی سیکرٹری صحت او ر وائس چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ صوبے میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی تیاری وفروخت کا خاتمہ موجودہ حکومت کا ٹارگٹ ہے جسے ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ادویات کے معیار کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ایک انٹرنیشنل ورکشاپ لاہور میں 7 اپریل کو منعقد ہو رہی ہے جس میں امریکہ،سنگاپور،جاپان اور آسٹریلیا سے وفد بھی شرکت کررہے ہیں۔
انہوں نے یہ بات یہاں مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ وزیراعلی ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات نے گزشتہ ایک سال کے دوران اربوں روپے کی جعلی وغیر معیاری ادویات اور خام مال پورے صوبے میں چھاپوں کے دوران قبضہ میں لیا اور 600 سے زائد مقدمات درج کئے گئے۔(جاری ہے)
خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فارماسیوٹیکل یونٹس کی اکثریت معیاری ادویات تیار کررہے ہیں تاہم کچھ یونٹ ایسے ہیں جن کی رجسٹریشن منسوخ ہونا چاہیے۔
خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے تعاون سے ڈرگ انسپکٹرز کی مانیٹرنگ اور ان کی کارکردگی واچ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کام نہ کرنے والوں کو فارغ کر دیا جائے گا اور محنت وایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی۔خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ انٹر نیشنل ورکشاپ میں وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑاور مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی شرکت کریں۔ اس موقع پر پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حامد رضا نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات کے دھندے کے خاتمہ کی مہم میں PPMA حکومت کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا700 یونٹ ادویہ سازی کررہے ہیں۔ان 25 ممالک میں سے پاکستان9واں ملک ہے جہاں 95 فیصد ادویات اندرون ملک تیار ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تیار کردہ ادویات برطانیہ اور جرمنی میں بھی ایکسپورٹ کی جاتی ہے اور سالانہ200 ملین ڈالر کی ادویات بیرونی ممالک کو برآمد کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دیگر ممالک کے مقابلے میں ادویات بہت سستی ہیں۔حامد رضا کا کہنا تھا کہ PPMA اس صنعت میں موجود چند کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی میں حکومت کے ساتھ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.