ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے، اشفاق احمد ملاح
پیر 4 اپریل 2016 21:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 اپریل۔2016ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود ندی نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیماڑی زون میں جاری ندی نالوں کی صفائی کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے موقع پر موجود افسران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے کیماڑی، اورنگی، بلدیہ اور سائٹ زون میں موجود تمام ہلکی و بھاری مشینری کے ذریعہ نالوں سے کچرہ نکالنے اور ٹھکانے لگانے کا عمل شب وروز جاری رکھا جائے انہوں نے نالوں کے اوپر اور اطراف تجاوزات کے خاتمہ کا کام تسلسل سے جاری رکھنے کی ہدایت کی جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کا م بھی باقاعدگی سے جاری رکھنے کے احکامات دیئے اس موقع پربلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ندی نالوں کی صفائی کا عمل شب وروز جاری ہے تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام علاقوں میں صفائی کا عمل بھر پور طریقہ سے جاری ہے کچرہ وملبہ کی منتقلی کیلئے تمام ہلکی وبھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنایا جارہا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.