کراچی، (ن) لیگ والے کرپشن کے نانگا پربت ہیں،عمران خان کا سچ سامنے آگیا شریف برادران دولت کے انبار لگارہے ہیں،حلیم عادل شیخ
پیر 4 اپریل 2016 22:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ن لیگ والے کرپشن کے نانگا پربت ہیں،پانامہ لیکس نے شریفو ں کے معصوم چہرے بے نقاب کرنے کے ساتھ پارٹی کے چیئرمیں عمران خان کے سچ کو بھی ثابت کردیاہے۔ہم عمران کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم سے استعفیٰ مطالبہ کرتے ہیں ۔
پیپلزپارٹی کے سابق صدر کا پیسہ ملک میں واپس لانے کا دعویٰ کرنے والے بتائیں کہ وہ اپنا پیسہ کب ملک میں واپس لارہے ہیں۔اس بار حکومت کے درباری وزیر بھی شریف برادران کی صفائیاں پیش کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں،جن لوگوں نے سیاست میں رہ کر ناجائز دولت بنائی ان کا احتساب نہ کیا گیا تو تاریخ کبھی ہمیں معاف نہیں کریگی۔(جاری ہے)
ملک میں ہر طرف بے انصافی اور زیادتیوں کا دور دورہ ہے ایسے میں شریف برادران دولت کے انبار لگانے میں مصروف ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاوس میں پارٹی کے کارکنوں سے ملاقات میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلیوں کے بچے ملک سے باہرہیں جو خود یہاں اپنی کمائیاں کرنے میں مصروف ہیں۔ سب سے پہلے عمران خان نے آواز اٹھائی ورنہ پاکستان میں لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں کو یہاں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں تھا۔موجودہ حکومت نے ملکی خزانے کو جتنا نقصان پہنچایا اس کی نظیر پاکستان کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، اب وقت آگیا ہے کہ قوم کو ان سے اپنا پیچھا چھڑانا ہوگا۔ عمران خان نے کئی سالوں سے عوام کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ موجود ہ حکمران عوام کی محنت کی کمائی کو ملک سے باہر بھجوارہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب نیب کو اختیار ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی انکوائری کرے کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو لوگوں کا احتساب کے نام سے ایمان اٹھ جائے گا۔وزیراطلاعات کا شریف برادران کے معاملے میں جذباتی ہونا قدرتی عمل ہے کیونکہ ان پر ان کے اسقدر احسانات ہیں کہ جنھیں اتارنے کے لیے وہ دن رات عمران خان کی نقل وحرکت پر نظر رکھیں ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
-
مزدور کی کم از کم تنخواہ 60000/-روپے قانونی طور پر مقرر کی جانی چاہئے،علماء مشائخ
-
وزیراعلی سندھ نے پرائمری اسکولوں کو بتدریج پوسٹ پرائمری اسکولوں میں اپ گریڈ کرنے کی پالیسی کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.