بہت جلد کوئٹہ کے شہریوں کو بدلہ ہوا اور خوبصورت شہر رہنے کو ملے گا،کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے ،مئیرمیٹروپولیٹن
پیر 4 اپریل 2016 22:52
کوئٹہ۔04اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) مئیرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا کہ کسی کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے ہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود ،ترقی اور خوشحالی ہی انکی سیاست کا محور و ہے ۔ ان خیالات کاا ظہارانہوں نے شہر کے دورے کے دوراں نجی نیوز چینل سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع کونسل ممبر منورہ منیراور میٹروپولیٹن کے دیگر حکام اسحق مینگل ، عبد الحق اچکزئی ، اختر محمد کاکڑ ، عمرانہ ملک و دیگر موجود تھے مئیر کوئٹہ نے اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کا مسلہ زیادہ آبادی اور تجاوزات کی وہ سے پیدا ہوا ہے ۔
تجاوزات کے خاتمے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مسلسل کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے)
تجاوزات کو کسی ضرورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ بلڈنگ کوڈ پر بھی سختی کے ساتھ عمل درآمدجاری ہے تاہم ماضی میں بننے والی عمارتوں کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے جو یہ چیک کر ے گی کہ ٓایایہ عمارتیں بلڈنگ کوڈ کے مطابق تعمیرہوئی ہیں کہ نہیں جو عمارتیں بلڈنگ کوڈ کے خلاف بنی ہوئی پائی گئیں ان کو گرا دیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے شہر میں مختلف جگہوں پر فلائی اوور برجز ، انڈر پاسز اور پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکلر روڈ پر ایک پارکنگ پلازہ پر ہنگامی بنیادوں پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے شہر میں ٹریفک کے مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا۔ مئیر کوئٹہ نے کہا کہ مین بازار میں ٹریفک مسائل کی سب سے بڑی وجہ تاجر حضرات ہیں جو دن بھر دوکانوں کے سامنے اپنی ذاتی گاڑیاں پارک کرتے ہیں۔ انھوں تاجر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے تعاون کریں تاکہ ٹریفک کے مسئلے پر بہتر انداز میں قابو پایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ شعبے میں سہولیات میسر ہیں تاہم اس اہم شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آ ہنگ کرنا ضروری ہے اور اس کو مزید وسعت دینے کے لئے سنائیکل اور کیمیکل گاڑیوں کا ہونا اشد ضروری ہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں ان گاڑیوں کو استعمال میں لاکر صورتحال کو بروقت کنٹرول کیا جاسکے ۔ جبکہ اس موقع پر ڈپٹی مئیر یونس بلوچ نے کہا کہ مئیر کوئٹہ کی سربراہی میں ہم نے دن رات عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کوئٹہ کے شہریوں کو بدلہ ہوا اور خوبصورت شہر رہنے کو ملے گا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی کونسل ممبرنے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کی خوبصورتی اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ کے ہر اقدام میں ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ بعد ازیں مئیر کوئٹہ نے لوگوں کے مسائل سنے اور یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام جائز مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ بعدمیں مئیر اور ڈپٹی مئیر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی آغاز کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.