ریال میڈرڈ نے بارسلونا کو سال میں پہلی بار 2-1سے شکست دیدی
منگل 5 اپریل 2016 13:02
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اپریل۔2016ء) ریال میڈرذ نے کرسٹیانو رونالڈو کے آخری لمحات میں گول کی بدولت ایل کلاسکو کے میچ میں بارسلونا کے خلاف 2-1 سے کامیابی حاصل کی جو بارسلونا کی پورے سال میں پہلی شکست تھی۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کے 56ویں منٹ میں بارسلونا کی جانب سے جیراڈ پیکے نے سر سے بال کو گول پوسٹ میں پھینک کر بارسلونا کو 0-1 سے میچ میں برتری دلادی مگر کریم بینزیما نے بہترین گول مار کر اسکور کو 1-1 سے برابر کردیا۔
میچ کے 85ویں منٹ کے آخری لمحات میں بارسلونا اپنی حریف ٹیم ریال میڈرڈ کو نہیں روک پائی اور مایہ ناز کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے بیل کی جانب سے آنے والی بال کو پوسٹ کے اندر پھینک کر ریال میڈرڈ کو 2-1 کی کامیاب برتری دلادی، جس کو کم کرنے کے لیے بارسلونا ا آخری منٹ کامیاب نہیں ہوپائی اور ریال میڈرڈ فاتح قرار پائی۔(جاری ہے)
میچ کے دوران ریال میڈرڈ کے کپتان سرجیو راموس کو یلوکارڈ دکھایا گیا جبکہ ان کے ڈیفینڈر کو 83 ویں منٹ میں باہر بھیج دیا گیا تھا۔
ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان کا کہنا تھا کہ” ادھر جیتنا ہمارے سارے کھلاڑیوں کے لیے ایک بہت بڑا انعام ہے کیونکہ انہوں نے بہت زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔“بارسلونا 76 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے اور وہ اس وقت ریال میڈرڈ سے 7 پوائنٹس کی برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔ ریال میڈرڈ کا ٹیبل پر تیسرا نمبر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.