لاہور ہائیکورٹ زین قتل کیس میںنے مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
میاں محمد ندیم منگل 5 اپریل 2016 14:48
لاہور (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزموں کے زین قتل کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور حکم دیا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے20 اپریل کو پیش کیا جائے۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی جس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزموں کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر عبدالصمد نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے استغاثہ کا مکمل موقف سننے بغیر ہی ملزموں کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران ایس ایچ او شمالی چھاﺅنی نے بتایا کہ مصطفیٰ کانجو بیرون ملک فرار ہوگیا ہے اور دیگر ملزموں سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزموں کے زین قتل کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور حکم دیا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے20 اپریل کو پیش کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.