ٹیچنگ ہسپتالوں کے ساتھ فلٹر کلینکس منسلک کرنے کا کام شروع ہوگیا
وحدت کالونی ڈسپنسری اور سمن آباد ہسپتال کو جناح ہسپتال کے ساتھ فوری اٹیچ کرنے کافیصلہ مقصد ٹرشری ہسپتالوں میں رش کم کرنا اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے ‘ سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ
منگل 5 اپریل 2016 20:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اپریل۔2016ء) ٹیچنگ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش کم کرکے معمولی نوعیت کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مقامی طو رپر علاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنے کے منصوبے کے تحت ٹیچنگ ہسپتالو ں کے ساتھ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی ڈسپنسریوں اور چھوٹے ہسپتالوں کو منسلک کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پہلے مرحلہ میں وحدت کالونی ڈسپنسری اور سمن آباد ہسپتال کو جناح ہسپتال کے ساتھ فوری طو رپر اٹیچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ ڈسپنسریاں اور چھوٹے ہسپتال ریفرل سسٹم پر کام کریں گے جہاں سے شدید بیمار افراد کو متعلقہ ٹیچنگ ہسپتال میں ریفر کیا جا ئے گا۔
اس بات کا فیصلہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ اظہر عباس ملک، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج/جناح ہسپتال پروفیسر محمود شوکت، ای ڈی او ہیلتھ لاہور ڈاکٹرذوالفقار علی، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سعید او رپرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے افسران نے شرکت کی۔
سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالو ں میں سروس ڈلیوری سٹم کو بہتر بنانے ، مریضوں کو علاج معالجہ کی مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے اور Bed occupancy کو کم کرنے کے لئے صوبے میں ریفرل سسٹم بنایا جا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور کے دیگر ٹرشری ہسپتالوں کے ساتھ بھی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہورکی ڈسپنسریاں اور چھوٹے ہسپتال اٹیچ کئے جائیں گے تاکہ عام اور معمولی امراض کا علاج مقامی سطح پر ہو اور مریضوں کو صحت کے روزمرہ مسائل کے لئے بڑے ہسپتال میں آنا نہ پڑے۔نجم احمد شاہ نے ہدایت کی اس سلسلہ میں مکمل روڈ میپ تیار کرکے پیش کیا جائے کہ کون کون سے فلٹر کلینکس /ڈسپنسریاں کس ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ اٹیچ کی جانی چاہیے ۔انہوں نے تمام ہسپتالو ں کو اپنا Logo تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ جو فلٹر کلینک جس ہسپتال کیساتھ اٹیچ ہوں گے ان پر متعلقہ ہسپتال کا Logoلگایا جائے گا تاکہ عوام کی رہنمائی ہو سکے۔سیکرٹری صحت نے مزید کہاکہ پہلے مرحلہ میں لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ساتھ فلٹر کلینک منسلک کرنے کے بعد اس سکیم کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھا دیا جائیگاتاکہ کوالٹی ہیلتھ کیئر سروسز عوام کو میسر آسکیں۔ نجم احمد شاہ نے اس سلسلے میں ایک عملدرآمد کمیٹی بھی تشکیل دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.