سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کل مزید تین میچ کھیلے جائینگے
بدھ 6 اپریل 2016 12:19
ایپوہ ۔ 06 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) 25 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ جمعرات کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیاء سمیت 7 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جاپان، نیوزی لینڈ اور کینیڈا شامل ہیں۔ پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ میں آج تین میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے درمیان ہوگا جبکہ تیسرا میچ میں جاپان کا ملائیشیا کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں 8 اپریل کو آرام کا دن ہوگا۔ 9 اپریل کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گئے۔(جاری ہے)
پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہوگی، جاپان کا مقابلہ کینیڈا اور ملائیشیا کا آسٹریلیا سے ہوگا۔
10 اپریل کو پاکستان اور آسٹریلیا، جاپان اور نیوزی لینڈ، بھارت اور کینیڈا مد مقابل ہوں گے۔ 11 اپریل کو آرام کا دن ہوگا ۔ 12 اپریل کو پاکستان اور روایتی حریت بھارت آمنے سامنے ہوں گے ۔ اسی روز آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور ملائیشیا کا کینیڈا سے ہوگا۔ 13 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا ، بھارت کا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا جاپان سے ہوگا۔ 14 اپریل کو آرام کا دن ہو گا۔ 15 اپریل کو آخری تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا مقابلہ جاپان، کینیڈا کا آسٹریلیا اور بھارت کا ملائیشیا سے ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 16 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم منگل کو آسٹریلیا سے وارم اپ میچ کھیلے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.