دبئی میںپان کی خریدوفروخت پر پابندی ، خلاف ورزی کرنے والوں کو 1000 درہم جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
سمیرا فقیرحسین بدھ 6 اپریل 2016 12:58
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء): دبئی میں 1996ء کے آغاز ہی سے پان کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اور میونسپلٹی کے قواعدو ضوابط کے مطابق عوامی جگہوں پر پان کھانے اور تھوکنے والے افراد کو ایک ہزار درہم جرمانہ عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ السیفی کے مطابق گذشتہ ایک سال میں پان کے نقصانات سے متعلق آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جبکہ گذشتہ سالوں میں پان کی خریدو فروخت اور اس کے استعمال پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مختلف جگہوں پر چھاپے بھی مارے گئے۔
السیفی کا کہنا ہے کہ پان لوگوں کی صحت کے لیے مضر ہے علاوہ ازیں پان کھا کر عوامی جگہوں ،راہداریوں اور سڑکوں پر تھوکنے سے یہ اپنے گندے بھورے نشان چھوڑ جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ کئی سالوں میں پان استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بتدریج کمی واقعہ ہوئی ہے۔(جاری ہے)
جبکہ 2003ء کے آرڈر ایکٹ نمبر 11 میں پان کی خرو فروخت کرنے والے اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے لیے 5 ہزار درہم کا جرمانہ مختص کیا گیا تھا۔ جس کے بعد دکانداروں نے پان کی فروخت کے لیے گودام ، ریٹیل اسٹورز سمیت دوسرے ذرائع ڈھونڈنا شروع کر دئے ہیں۔ واضح رہے کہ شارجہ میں بھی گذشتہ ہفتے ایک پان فروش کو گرفتار کر کے اس کے گھر سے 100 کلو گرام کے قریب منشیات برآمد کی گئی تھیں۔
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.