پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن اور اپنی سلامتی کیلئے ہے، ملیحہ لودھی
بدھ 6 اپریل 2016 13:03
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن اور اپنی سلامتی کیلئے ہے۔
(جاری ہے)
نیویارک میں اقوام متحدہ کے جوہری تخفیف اسلحہ کمیشن میں خطاب کے دوران پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے عالمی جوہری طاقتوں کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن اور اپنی سلامتی کے لئے ہے لیکن کچھ ایٹمی ممالک نے عدم پھیلاوٴ کے اصولوں کے برخلاف امتیازی جوہری معاہدے کر رکھے ہیں، طاقتور ممالک کا دوہرا معیار دوسرے ممالک میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرتا ہے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ اسلحہ کی دوتہائی برآمدات دنیا کے چار ممالک کر رہے ہیں، طاقتور ممالک دوسروں کو جوہری ہتھیاروں سے پرہیز کی تاکید کرتے ہیں لیکن اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو کم نہیں کرتے، اس لیے پاکستان ایف ایم سی ٹی جیسے امتیازی اور غیر مساویانہ معاہدے کو تسلیم نہیں کرتا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.