نئے تعینات ہونیوالے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید کی گورنر رفیق رجوانہ سے ملاقات
ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور بالخصوص جنوبی پنجاب میں ترقیاتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
بدھ 6 اپریل 2016 18:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) صوبے میں نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) زاہد سعید نے گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور بالخصوص جنوبی پنجاب میں ترقیاتی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اِس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ صوبے کے عوام کی جان و مال کی حفاظت اور عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔اس ضمن میں تمام سرکاری مشینری کو نہ صرف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنی ہیں بلکہ صوبے کے عوام کے مسائل کو فوری حل کرنے کے لیے واضح حکمت عملی سے کام کرناہے۔(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ عوام اور بیورو کریسی کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہو گا۔
گورنر پنجاب نے اِس توقع کا اظہار کیا کہ نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر حکومتی پالیسیوں کے تسلسل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے بابر بٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد میں عمر بٹ، غلام حسین اعوان، گوگی شاہ، چوہدری یونس اور محمد کاشف بٹ کے علاوہ دیگر احباب بھی شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی معیشت میں تاجر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے بغیر معاشی استحکام کے حصول کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کا پہیہ صنعت و تجارت سے جڑا ہوا ہے اور موجودہ حکومت اس شعبے کی ترقی اوراسے فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ گورنر نے کہ ہمارے صنعت کار تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جس سے نہ صرف لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں بلکہ ملکی زرمبادلہ میں بھی خواطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہ حکومت ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابوپانے کے لئے متعدد میگاپراجیکٹس پر کام کررہی ہے جس سے صنعتی شعبے کی رونقیں مزید بحال ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن وامان کے حوالے سے ہماری عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ پوری قوم ایک پیج پر کھڑی ہیں ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشا ء اﷲ بہت جلد ہم دہشت گردی کے اس ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔ اس موقع پر سانحہ گلشن اقبال کے شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دُعا کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.