پی ایس او،50 ہزار ٹن غیر معیاری درآمدی پٹرول مسترد کر دیا گیا

بدھ 6 اپریل 2016 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) درآمد کیا جانے والا 50 ہزار ٹن پٹرول کا کارگو غیر معیاری ہونے کے باعث پی ایس او نے مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

پی ایس او کے مطابق درآمد ہونے والا پٹرول حتمی ٹیسٹ میں غیر معیاری ثابت ہونے پر مسترد کر دیا گیا ہے جس پر اب بین الاقوامی سپلائر بغیر اضافی چارجز کے اس کارگو کے بدلے 3ہفتوں کے اندر اندر دوسرا کارگو بھیجے گا۔ پی ایس او ملک میں تیل کی مصنوعات درآمد کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ پی ایس او کے ترجمان کے مطابق پی ایس او کبھی اپنے صارفین کے لئے غیر معیاری فیول نہیں خریدے گا۔ کمپنی کی جانب سے ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی معمول کے مطابق ہے اور ادارے کے پاس فیول کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :