موجودہ دور کا اس سے بڑا المیہ کیا ہوسکتا ہے کہ ہم کتاب کے بغیر ادب پڑھنا چاہتے ہیں،ڈاکٹر خواجہ زکریا
بدھ 6 اپریل 2016 22:13
خانیوال ۔06اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء)حاضر کے نامور اور قابل فخر سکالر ڈاکٹر خواجہ محمدزکریا نے کہا ہے کہ اس دور کا اس سے بڑا سانحہ اور المیہ کیا ہوسکتا ہے، ہم کتاب کے بغیر ادب پڑھنا چاہتے ہیں، آج کے اُستاد ،طالب علم اور سوسائٹی نے کتابوں ،لائبریری اور مطالعے سے رشتہ منقطع کرلیا ہے لہدا اگر ہم ایک صحت مند اور مثال معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں تو ہم سب کو کتاب اور مطالعے کی طرف آنا ہوگا وہ گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے شعبہ اُردو کے زیراہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان” ادب اور عصری تقاضے“ میں بطور صدر خطاب کررہے تھے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر انوار احمد ،ڈاکٹر شفیق احمد بہالپور،ڈاکٹر عابد قاضی ،ڈاکٹر ابرار احمدعابی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، پرنسپل خلیل احمد رانا ،میزبان ڈاکٹر راؤ رفعت ،پروفیسر محمداحمد، پروفیسر عبدالغفور شمسی ،پروفیسر ملک احسان ا لرحمن ،پروفیسر مبین احمد، پروفیسر نذر طارق دھول، پروفیسر شیخ محمدیوسف، طاہر نسیم ،امتیاز علی اسد، پروفیسر شکیل سید، پروفیسر جہانگیر تورو، ڈاکٹر اشفاق احمد سمیت پروفیسر زاور طلباء وطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی، ڈاکٹر خواجہ محمدزکریا نے مزید کہا کہ بہترین ادب ہمیشہ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہوتا ہے اس کے لئے سماجی طورپر درست زاویوں کا انتخاب ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ادب کے عصری تقاضوں کا ایک جملے میں جواب نہیں ہوسکتا انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ ادب کو بار بار پڑھیں تاکہ بڑا ادب گرفت میں آئے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.