انتہاء پسندی اوردہشتگردی کا خاتمہ” تعلیم کے فروع“ سے ہی ممکن ہے ،ڈاکٹر راغب نعیمی
جمعرات 7 اپریل 2016 19:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) شدت پسندی وانتہاء پسندی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعلیم کافروع ازحدضروری ہے۔مسلمان علم وتحقیق کاراستہ اپناکرخود کو ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے ایوان اقبال میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام قومی کانفرنس بعنوان”عصر حاضر کے چیلنجزاورعلماء ومدرسین کی ذمہ داریاں“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ عالم اسلام کو آج جن چیلنجز اورمسائل کاسامناہے، معاشرے کی اصلاح کیلئے علماء کرام نبی کریم کے ”اصول دعوت وتبلیغ “کو اپنائیں۔حکمت وموعظہ حسنہ کے مطابق تبلیغ انسان کی کردارسازی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔(جاری ہے)
علوم جدیدہ نے ہمارے سامنے جن مفروضوں رکھاہے ان کی بنیاد بھی تشکیک پر مبنی ہے۔عقیدہ میں تشکیک ہی قوموں کے انحطاط کاباعث بنتی ہے۔
بحیثیت مسلمان ہمیں ہرمعاملات میں مستحکم اسلامی نظریات کو رکھناہوگا۔ہرمذہب اورہرمسلک کے رہنمااپنی صفوں میں موجودشدت پسندوں اورانتہاء پسندوں کوبے نقاب کریں تاکہ دنیاکوامن گہوارہ بناجاسکے۔معاشرے میں امن وامان کے قیام کے لئے علماء دین اور مذہبی قائدین کاکردار انتہائی اہم ہے۔انہوں کہاکہ علماء اب تبلیغ کے لئے جدیدذرائع ا ورآلات کواپنائیں اورسوشل میڈیاکے بھرپوراستعمال سے اسلام کی تبلیغ کافریضہ سرانجام دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.