مسلمانوں کے قاتل مودی کو سب سے بڑا سعودی ایوارڈ ، پاکستانی حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، پیر معصوم نقوی
ملکی سلامتی کے تحفظ کے لئے بھارتی سعودی گٹھ جوڑ سے خبردار رہنا ہوگا مسلمانون کی میراث پر قابض آل سعود ،امریکہ، اسرائیل اور انڈیا کے حقوق کا تحفظ کررہے ہیں، سربراہ جے یو پی نیازی
جمعرات 7 اپریل 2016 21:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت کو ملکی سلامتی کے لئے بھارتی اور سعودی گٹھ جوڑ کے مقابلے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ کیونکہ دونوں دوسرے ممالک میں مداخلت کو اپنا حق سمجھتے ہیں۔ مسلمانوں کے قاتل مودی کو سب سے بڑا سول ایوارڈ دینا ، پاکستانی حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
جمعیت سیکرٹریٹ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ گجرات فسادات کے ذمہ دار، مسلمانوں کے قاتل اور پاکستان کو توڑنے کی فاشسٹ مکتی باہنی تحریک کے سرگرم رہنما اور کشمیریوں کے قاتل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جس طرح سے عزت افزائی سعودی فرما روا نے کی ہے، پاکستانی حکمرانوں کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات کے تحفظ سے گریزاں موجودہ حکمران سعودی تنخواہ دار ہیں، چیف آف آر می سٹاف جنرل راحیل کو نوٹس لیناچاہیے۔
ان کاکہنا تھاکہ مسلمانوں کی میراث پر قابض آل سعود ،امریکہ، اسرائیل اور انڈیا کے حقوق کا تحفظ کررہے ہیں، مسلم ممالک کو اپنی مضبوط صف بندی کرنا ہوگا۔ کیونکہ نوا زشریف ملکی مفادات کا سود ا کرچکے ہیں اورسعودی غلام کا کردار ادا کررہے ہیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ سعودی عرب نے اپنا سب سے بڑا سول ایوارڈ مودی کو دیا ہے جو آج تک کسی پاکستانی حکمران کو نہیں دیا گیا، حالانکہ جب بھی مشکل وقت آیا تو پاکستان نے سعودی عرب کی مدد کی۔ مگر اس کے عوض ہمیں کیا ملا۔ ملک میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کے ساتھ کون ملک ہے، جو بلوچستان میں حالات ٹھیک نہیں ہونے دے رہا؟ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی طرف سے یمن کے مسئلے پر فوج بھجوانے کی اجازت نہ دینے کا رنج سعودی عرب نہیں بھولا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.