قومی اسمبلی کے اجلاس میںپانامہ لیکس پر بحث جاری
اگر بات نہ سنی گئی تو سڑکوں پر آئیںگے ۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی
سمیرا فقیرحسین جمعہ 8 اپریل 2016 11:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اپریل2016ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آج بھی پانامہ لیکس پر گرما گرم بحث جاری ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر دنیا بھر میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ایک نہایت حساس معاملہ ہے لہٰذا پانامہ لکس سے متعلق تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب ہم کنٹینر پر تھے لوگ کہتے تھے پارلیمنٹ میں آ کر بات کریں اور اب ہم اس معاملے پر پارلیمنٹ میں ہی آئے ہیں لیکن اگر پارلیمنٹ میں آنے کے باوجود ہماری بات نہ سنی گئی تو ہم سڑکوں پر آئیں گے۔
قومی اسمبلی میں شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن بننا چاہئیے جس پر پوری قوم کا اتفاق ہو۔ انہوں نے کہا پانامہ لیکس کے بعد قوم سوال کر رہی ہے کہ نیب کہاں ہے ۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام تو طے ہے لیکن کمیشن ایسا ہو گا جس پر قوم مطمئن ہو، انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے کا آئینی اور جمہوری راستہ ڈھونڈا جانا چاہئیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.