کرپشن پاکستان کے مستقبل کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے،حاجی خیال زمان اورکزئی
جمعہ 8 اپریل 2016 16:58
ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 اپریل۔2016ء)کرپشن پاکستان کے مستقبل کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔وزیر اعظم پر الزامات کے بعد اپنی مرضی کے ریٹارڈ ججوں پر مشتمل کمیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے۔ ہنگو میں تعلیم ،صحت ،مواصلات اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے ترقی کی نئی راہیں متعین ہوں گی ۔
پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت غریبوں کو ان کا حق دلا کر دم لے گی ۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حاجی خیال زمان اورکزئی نے ہنگومیں سنیئر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں کرپشن اور سفارش کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے۔(جاری ہے)
تبدیلی نعرے پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے اور بہترین بلدیاتی نظام کی بدولت کونسلرز گلیوں اور نالیوں کی سیاست سے باہر نکل آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں سیاسی جماعتوں کو گیس مسئلہ پرسیاست کرنے کی ضرورت نہیں ۔ضلع ہنگو کے کھر گھر تک گیس پہنچاناپی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔حاجی خیال زمان اورکزئی نے کہا کہ وزیر اعظم ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنا کر ان کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے اور چیف جسٹس کی سربراہی میں طاقتورکمیشن بنا کر تحقیقات کے لئے کمیشن میں فرانزک ماہرین کو شامل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنے اور ایک روشن مستقبل دینے کے مشن پر گامزن ہے اور حقیقی معنوں میں صوبے کی عوام کی تقدیر بدلنے کاتہیہ کر رکھا ہے اور حقیقی تبدیلی کے لئے عوام کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.