لبرل ازم کے حامی اللہ کے عذاب سے ڈریں، مولانا محمد اسعد زکریا قاسمی
خیبر پختونخواہ کی حکومت چوہوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرے ، KPKسے آئے علماء کے وفد سے گفتگو
ہفتہ 9 اپریل 2016 21:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) تاریخ شاہد ہے کہ گزشتہ ادوار میں جس حکمران نے بھی لبرل ازم کی یا اس کے حامیوں کی حمایت کی ہمیشہ منہ کی کھائی اپنی کرسی کی مضبوطی کے دعویدار اسی حمایت کی وجہ سے کرسی سمیت زمین بوس ہوگئے موجودہ حکمران بھی کان کھول کر سن لیں کہ وہ بھی لبرل ازم کی حمایت چھوڑ دیں اور اللہ کے عذاب سے ڈریں ،اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جب برسے گی تو بغیر آواز کے سب کا صفایا کر دے گی ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل سندھ کے صدر مولانامحمد اسعد زکریا قاسمی نے صوبہ خیبر پختونخواہ سے آئے ہوئے علماء کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت چوہوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے غریب اور پسماندہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیلاب میں دسیوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کا ار بوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
یہ متاثرہ افراد زیادہ مستحق ہیں۔ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے۔ اس موقعہ پر پاکستان علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر مولانا حبیب الرحمن ، جنرل سیکریٹری قاری محمد اعظم فاروقی ، مولانا عبدالبصیر مداخیلی، مولانا عمر خطاب حسن زئی، صاحبزادہ سرمد اسعد ، صاحبزادہ اشہد اسعد، قاری شیر زمان، سماجی رہنما شیخ عطاء الرحمن اور پاکستان علماء سندھ کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات قاری محمد طیب بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.