امریکہ نے خلیجی ملک قطر میں بی 52 بمبار طیارے تعینات کردیئے

اتوار 10 اپریل 2016 16:07

امریکہ نے خلیجی ملک قطر میں بی 52 بمبار طیارے تعینات کردیئے

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) امریکہ نے خلیجی ملک قطر میں بی 52 بمبار طیارے تعینات کردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اخبار ایئر فورس ٹائمز نے امریکی سنٹرل کمانڈ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ نے خلیجی ملک قطر میں سرد جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ بی 52 بمبار طیارے تعینات کردیئے یہ طیارے عراق اور شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی سنٹرل کمانڈ سے وابستہ جنرل چارلس براؤن نے بتایا کہ بی 52 لڑاکا طیارے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کے نظام سے لیس ہیں اور یہ داعش کے خلاف اتحاد کے استعداد کار میں اضافے کا باعث بنے گی تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ قطر میں کتنے طیارے تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :