لاہور کے 17سرکاری سکولوں کو سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا فیصلہ

منگل 12 اپریل 2016 14:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اپریل۔2016ء) پنجاب حکومت نے شہر کے 17سرکاری سکولوں کو سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کا فیصلہ کرلیا،ان سکولوں میں بارہ ہائی، چار ہائر سکینڈری اور ایک مڈل سکول شامل ہے۔مذکورہ 17سکولوں میں بچوں کو سوئمنگ پول، کرکٹ گراؤنڈ اور لائبریری سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ حکومت پنجاب ان سکولوں کو سنٹرآف ایکسی لینس بنانے کیلئے 65کروڑ 90لاکھ روپے خرچ کرے گی۔

(جاری ہے)

شہر بھر کے سرکاری سکولوں میں سنٹرآف ایکسی لینس کیلئے شارٹ لسٹ کیے جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ کینئرڈ گرلزسکول ایمپرس روڈ، شیخ سردار گرلزسکول گڑھی شاہو، گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول سنگھ پورہ، باغبان پورہ، قلندرپورہ، نصیر آباد، تاج پورہ، آر اے بازار، والٹن، وحدت روڈ، ٹاون شپ، گرین ٹاون، کاہنہ نو، جلوموڑ اور رینجرز کالونی کے سکول شامل ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ان سکولوں میں 7لڑکیوں کے اور 10سکول لڑکوں کے شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :